بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ کی جیل میں پچھلے دو سال سے قید ی نمبر 8جس کے بارے میں ابھی تک یہ طے نہیں ہو پایا ہے کہ یہ پاکستانی ہے یا پھر انڈین ؟ ۔ دوسری جانب پاکستان اور بھارت متواتر اس قید ی کی حوالگی کے دعویدار ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ بنکا ک جیل میں قید شہری دائود ابراہیم کا قریبی ساتھی مدثر حسین عرف مناز نگاڑا ہے ۔ اس نے 2000میں تھائی لینڈ کے
دارلحکومت میں چھوٹا راجن پر حملہ کر دیا تھا جس میں چھوٹا راجن کا ساتھی روہیت ورما ہلاک ہوا تھا ۔ نگاڑا ممبئی کے علاقہ گیشوری کا رہنے والا ہے ۔ اور مختلف جرام میں ملوث ہونے پر اس پر 70سے زائد مقدمات درج ہیں ۔ بھارت کے دعوئوں کے برعکس پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ جیل میں قیدی نمبر 8کوئی اور نہیں بلکہ محمد سلیم ہے ، ثبوت کے طور پر تھائی لینڈ کی عدالت میں محمد سلیم کا پاکستانی پاسپورٹ ، نکاح اور اس کے والد کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا ہے جس کے بعد تھائی لینڈ کی عدالت نے ملزم کو بھارت کے حوالے کرنے سے صاف طور پر انکار کر دیا ہے ۔