منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

یمنی فوج نے مغربی ساحلی محاذ کے اہم مقامات آزاد کرالیے،لڑائی میں 38حوثی ہلاک

datetime 4  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء(این این آئی)یمن کی سرکاری فوج نے مغربی ساحلی محاذ اور تعز گورنری میں باغیوں کے خلاف آپریشن میں کئی اہم تزویراتی اہمیت کے حامل مقامات کو آزاد کروا لیا ہے۔ لڑائی میں باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا اور38جنگجوؤں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں،باغیوں سے چھڑائے گئے علاقوں میں مغربی البرح اور اس کے اطراف کے مقامات شامل ہیں۔

سرکاری فوج نے تعز کا کئی ماہ سے جاری محاصرہ توڑ کر شہر کی طرف پیش قدمی شروع کردی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق تعز میں باغیوں کے خلاف جاری آپریشن میں یمن کے مقتول سابق صدر علی عبداللہ صالح کے صاحبزادے بریگیڈیئر طارق محمد صالح بھی پیش پیش ہیں۔ اس کے علاوہ عرب اتحادی فوج کی فضائی معاونت بھی حاصل ہے۔محاذ جنگ سے ملنے والی خبروں کے مطابق یمن کی سرکاری فوج نے گھمسان کی جنگ کے بعد مغربی ساحلی علاقے کے السود ٹیلوں، الخزان الابیض، الشبکہ اور السنترال جیسے مقامات کو باغیوں سے آزاد کرالیا۔لڑائی میں باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا اور38جنگجوؤں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں،خیال رہے کہ البرح کا علاقہ تعز شہر میں داخلے کے لیے دروازے کی حیثیت رکھتا ہے۔ البرح کو باغیوں سے چھڑائے جانے کے بعد تعز کی طرف پیش قدمی کی مزید راہ ہموار ہوگئی ہے۔ البرح پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد وہاں سے مقبنہ ڈاریکٹوریٹ اور جبل حبشی تک حوثیوں کی سپلائی لائن بھی کاٹی دی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…