پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ٹرمپ انتظامیہ ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائے گی،امریکی وزیرخارجہ

datetime 3  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اْن سے ملاقات کرنے کی منصوبہ بندی جزیرے نما کوریا کی تاریخ کے دھارے کو تبدیل کرنے کے ایک غیرمعمولی موقعے کی حیثیت رکھتی ہے۔جرمن ریڈیو کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ میں عہدہ سنبھالنے کی باضابطہ تقریب کے بعد پومپیو نے کہا کہ میں لفظ موقعے پر زور دیتا ہوں۔

ہم اْس کام کے شروعاتی مراحل کی جانب بڑھ رہے ہیں جس کے نتیجے کے بارے میں یقینی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ صدر ٹرمپ اس تقریب میں شریک تھے۔پومپیو نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائے گی۔اْنھوں نے مزید کہا کہ ہماری آنکھیں کھلی ہیں۔ ہم شمالی کوریا کے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کو مستقل، ناقابل تردید ثبوت کی بنیاد پر، پھر سے سر نہ اٹھانے والی صورت میں تلف کرنے کے معاملے میں پْرعزم ہیں، تاکہ یہ مقصد بغیر کسی مزید دیر کے حاصل کیا جاسکے۔باضابطہ تقریب میں شرکت کے لیے ٹرمپ نے محکمہ خارجہ کا پہلا دورہ کیا۔پومپیو کی تعریف کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ مائیک ایک حقیقی امریکی محب وطن ہیں۔ مجھے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بطور ملک کے اعلیٰ ترین سفارت کار، آپ امریکہ کے لیے باعثِ فخر بنیں گے۔پومپیو نے عہد کیا کہ وہ امریکی محکمہ خارجہ کا رعب و دبدبہ بحال کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…