پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

زچگی کے بعد پیٹ میں پراسرار دھماکے ،خاتون کی موت ہوگئی ،ایسا کیوں ہوا؟ڈاکٹرز کا حیران کن انکشاف

datetime 2  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(سی پی پی)سعودی عرب کے جنوبی شہر النماص کے ایک اسپتال میں زچگی کا ایک ایسا واقعہ سامنے آیا ہے جسے سن کر سب حیران و پریشان ہیں۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق تغرید محمد العمری نامی ایک حاملہ خاتون کو درد کے بعد النماص اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے آپریشن کے ذریعے اس کا بچہ نکالا۔ تغرید کی حالت بدستور خراب رہی اور وہ مسلسل بے ہوشی کی حالت میں شدید تکلیف میں مبتلا رہی۔

کئی گھنٹے تک مسلسل خون لگوانے اور علاج کی کوشش میں ناکامی کے بعد اچانک اس کے پیٹ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تغرید کی موت واقع ہو گئی۔متوفیہ کے والد نے اس سارے المناک واقعے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہاکہ ان کی بیٹی امید سے تھیں۔ اس کی سہلیاں اور اقارب آنے والے ننھے مہمان کے لیے اسے تحائف بھیج رہے تھے۔ جب بچی کی ولادت کا وقت قریب آیا اور اسے تکلیف شروع ہوئی تو ہم اسے لے کر النماص کے زچہ وبچہ اسپتال پہنچے۔ اس کے ساتھ دیکھ بحال کے لیے تغرید کی ماں بھی اسپتال میں تھیں۔ڈاکٹروں نے کہا کہ بچے کو آپریشن کے ذریعے نکالنا پڑے گا اورانہیں مریضہ کے لیے خون کی ضرورت ہے۔ اہل خانہ کی طرف سے تغرید کے لیے خون کا انتظام کیا گیا۔ جب سرجری کے ذریعے اس بچے کو نکال لیا گیا تو خاتون کی حالت بدستور خراب رہی۔المناک موت سے دوچار ہونے والی خاتون کے والد نے بتایا کہ بچے کی ولادت کے بعد بھی اس کی بیٹی انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل رہی۔ ڈاکٹروں نے اس کے لیے مزید پانچ بوتل خون کا تقاضہ کیا جسے پورا کر لیا گیا۔مزید تین گھنٹے کے انتظار کے بعد ڈاکٹر ہمارے پاس آیا۔ اس کا چہرہ اور کپڑے خون میں لت پت تھے۔ اس نے پریشان کن لہجے میں واقعہ بتایا کہ تغرید کے رحم میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو گئی۔ ڈاکٹر نے اپنی حالت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ خون اس دھماکے کا نتیجہ ہے۔

لڑکی کے والد نے بتایا کہ تغرید کی موت گردے کے ناکارہ ہونے کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔ وہ اسے ایک دوسرے اسپتال میں لے جانے کی تیاری کر رہے تھے جب کہ النماص کے اسپتال کے ڈاکٹروں کا اصرار تھا کہ وہ مزید انتظار کریں۔ اس دوران عسیر کے عالقے کے گورنر شہزادہ ترکی بن طلال بن عبدالعزیز کے ساتھ بھی ان کا رابطہ ہوا۔ مریضہ کو ابھا کے اسپتال یا الریاض لے جانے پر اتفاق کیا گیا۔ ابھی اسے عسیر کے ایک اسپتال منتقل ہی کیا گیا تھا کہ اس کی حالت مزید بگڑ گئی اور اس کی موت واقع ہو گئی۔یہ اپنی نوعیت کا انوکھا کیس ہے جس پر حکام بھی حرکت میں آئے ہیں۔ عسیر کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر یحیی بن محمد آل شویل نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…