جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

سعودی عرب کو اربوں ڈالر مل گئے مگر بدلے میں حکومت نے مقدس شہر مکہ میں کیا چیز فروخت کر دی؟حیران کن خبر نے سب کو چونکا دیا

datetime 1  مئی‬‮  2018 |

ریاض(این این آئی)سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ 25 سرکاری سکولوں کو نجی شعبے کے حوالے کر رہی ہے تاکہ وہ انہیں چلائیں۔ یہ بات پہلے سے متوقع تھی کہ سعودی حکومت کے نجکاری منصوبے میں سکولوں کا نمبر سب سے پہلا ہو گا۔اس منصوبے میں صحت، رہائش، نقل و حمل اور دیگر شعبے بھی شامل ہیں۔اس منصوبے کا مقصد 2020 تک گیارہ ارب ڈالر اکٹھے کرنا ہے۔

اس سے مملکت کے خزانے پر آنے والا وہ دباؤ کم ہو گا جو تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث متاثر ہوا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق وزارتِ تعلیم نے جنوری میں مکہ اور جدہ کے 60 سکولوں کے ڈیزائن، تعمیرات اور سہولیات کی بحالی کے لیے ٹینڈر کا اعلان کیا تھا۔ماضی میں حکومت نے سکولوں کے حوالے سے اپنا ایک ڈھانچہ بنا رکھا تھا کو مکمل طور پر حکومتی فنڈز پر چلتا تھا تاہم 2014 میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی سے سرکاری خزانے پر دباؤ آیا اور اس نے نجی سرمایہ کاروں کی تلاش شروع کر دی۔سعودی عرب کے نئے فرماروا سعودی معیشت کو تبدیل کر کے اس کا تیل پر انحصار کم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ آنے والے وقت میں سرکاری نوکریوں کی ضمانت نہیں ہو گی۔سعودی عرب میں گھروں کی قیمتیں ایک بڑھتا ہوا شکوہ ہے جبکہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی نجکاری کی جا رہی ہے۔سعودی عرب میں جاری اصلاحات میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت اور ملک میں دہائیوں بعد سینیما کھولے جانے جیسے اقدامات شامل ہیں۔ نہ صرف یہ بلکہ خواتین نے سٹیڈیم جا کر فٹ بال میچ اور ریسلنگ کے مقابلے بھی دیکھے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…