منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

ہمسایہ ملک کا دارالحکومت دھماکوں سے گونج اٹھا،طالبعلموں،صحافیوں سمیت 49افراد ہلاک،ایمرجنسی نافذ

datetime 30  اپریل‬‮  2018 |

کابل(سی پی پی)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 2 بم دھماکوں میں 4 صحافیوں سمیت 49افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کی صبح افغان دارالحکومت کے علاقے ششدرک میں دھماکوں کی آواز سنی گئی۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق پہلے دھماکے میں خودکش حملہ آور نے افغانستان کی خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس)کے دفتر کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق اس دھماکے کے 20 منٹ بعد دوسرا دھماکا ہوا، جس میں موقع پر موجود ریسکیو اہلکاروں اور صحافیوں کو نشانہ بنایا گیا۔اس حوالے سے افغان وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان دونوں حملوں میں کم از کم 21 افراد کے ہلاک اور 27 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ ان اموات میں اضافے کا امکان ہے۔دوسری جانب فرانسیسی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ہلاک افراد میں ان کا فوٹو گرافر شاہ مرائی بھی شامل ہے جو دھماکوں کے وقت موقع پر موجود تھا۔اس کے علاوہ مقامی نشریاتی ادارے کے مطابق اس واقعے میں دیگر دو صحافی بھی زخمی ہوئے ہیں۔تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دوسرا دھماکا بھی خودکش تھا یا نہیں جبکہ ابھی تک کسی تنظیم نے دھماکوں کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کی۔دریں اثنا افغان صوبے ننگرہار میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے بحسود ضلع کے کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہلاک جبکہ ضلع کے ڈپٹی گورنر اور دیگر 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حادثہ صبح 7 بجکر 45 منٹ پر اس وقت ہوا جب ضلع گورنر کے کمپانڈ کے قریب گاڑی دھماکا خیز مواد سے ٹکرا گئی۔صوبائی گورنر آیت اللہ کے ترجمان نے دھماکے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس واقعے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔

تاہم انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔حکام کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں تاہم ابھی تک طالبان سمیت کسی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ادھرافغانستان کے صوبے کندھار میں خودکش حملہ آور نے غیر ملکی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 20 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مقامی حکام کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آور نے صوبے کے ضلع دامان میں خود کو غیر ملکی سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکے سے اڑا دیا۔رپورٹ کے مطابق اس حملے میں دامان میں واقع ایک مدرسے کے 11 طالب علم کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔تاہم اس حملے سے متعلق ابھی کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔خیال رہے کہ اس سے قبل 22 اپریل کو کابل میں ووٹر رجسٹریشن سینٹر کے باہر خود کش دھماکا ہوا تھا ۔

جس میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 57 افراد جاں بحق اور 119 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔اس سے قبل 12 اپریل 2018 کو افغان صوبہ غزنی میں ضلعی حکومت کے کمپانڈ پر طالبان کی جانب سے کیے گئے حملے میں ضلعی گورنر اور پولیس اہلکاروں سمیت سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ 2 اپریل کو افغان حکام نے ملک کے شمالی علاقے میں طالبان کے تربیتی کیمپ پر فضائی حملے میں 20 شرپسندوں کے ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کرنے کا دعوی کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…