جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

پاک فوج کے ڈنکے یونہی تو نہیں دنیا بھر میں بجتے۔۔پاکستانی شیر راحیل شریف نے اسلامی فوجی اتحاد کے ذریعے کیا کارنامہ سر انجام دیدیا؟

datetime 28  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (آئی این پی ) اسلامی ملکوں کے فوجی اتحاد کے قائمقام سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ بن عثمان الصالح نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا ہر شہری پاکستان کی سیاسی اور اخلاقی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان کے تعاون سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کا عزم مضبوط ہوا ، تمام دنیا خصوصا اسلامی ملکوں کو دہشتگردی کے مسئلے کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کا ہر شہری پاکستان کی سیاسی اور اخلاقی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوستی، محبت اور مشترکہ عقیدے پر مبنی دوطرفہ مستحکم تعلقات قائم ہیں اور مستقبل میں یہ تعلقات اقتصادی اور فوجی تعاون کے شعبوں میں نئی جہتوں میں تبدیل ہوجائیں گے۔عثمان الصالح نے کہا کہ تمام دنیا خصوصا اسلامی ملکوں کو دہشتگردی کے مسئلے کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو گزشتہ کئی برسوں سے دہشتگردی کے مسئلے کا سامنا تھا اور پاکستان کی حکومت، مسلح افواج اور ذرائع ابلاغ نے جس طرح اس مسئلے پر قابو پایا ہے، وہ قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی ملکوں کے فوجی اتحاد نے دہشتگردی کے خاتمے سے متعلق حکومت پاکستان اور اس کی مسلح افواج کی حکمت عملی کو سراہاہے۔

موضوعات:



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…