واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں متعین سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ ایرانی رجیم بین الاقوامی قوانین کی پامالیوں کی مرتکب ہے لہٰذا اس اس کے ساتھ اعتماد سازی کے اقدامات اور مذاکرات بہت مشکل ہیں۔جرمن ریڈیو کے مطابق ٹوئٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں شہزادہ خالد بن سلمان نے لکھا کہ جب ایران کے
سامنے خطے میں اس کی کھلے عام مداخلت کے ثبوت پیش کیے جاتے ہیں تو وہ ان کا انکار کر دیتا ہے اور یہ دعویٰ کرتا ہے کہ یہ ثبوت جعلی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایران جب تک بین الاقوامی قوانین کی پامالیوں کا سلسلہ بند کر کے خطے میں مداخلت سے باز نہیں آتا اس پر اعتماد کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی مذاکرات ہو سکتے ہیں۔