پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی وزیراعظم مودی کو قتل کرنے کی سازش ناکام بناد ی گئی

datetime 24  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی )بھارتی پولیس نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو قتل کرنے کی سازش ناکام بنا دی ، حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے مبینہ دہشتگرد کو تامل ناڈو سے گرفتار کر لیا گیا ہے ، ملزم نے 1998میں سابق ڈپٹی وزیراعظم ایل کے ایڈوانی کے دورے کے موقع پر دھماکہ کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے جس میں 58افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی پولیس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو قتل کرنے کی سازش ناکام بنا دی ہے۔

اور اس سلسلے میں مبینہ دہشت گرد محمد رفیق کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم دھماکوں کی کئی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے ، اس نے 1998میں کمباتور میں بھی سابق نائب وزیراعظم ایل کے ایڈوانی کی آمد پر بم دھماکہ کیا تھا جس میں وہ محفوظ رہے تاہم 58افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ محمد رفیق کو ایک ٹیلیفونک گفتگو کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے اپنے سرکاری اعلان میں بتایا ہے کہ یہ گفتگو گاڑیوں میں سرمایہ کاری سے متعلق تھیں لیکن اچانک ملزم نے یہ کہنا شروع کردیا کہ ہم نے مودی کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس طرح ہم نے بم دھماکے کے ذریعے ایل کے ایڈوانی کو جان سے مارنے کی کوشش کی تھی۔ایک پولیس ٹیم اس گفتگو کے بارے میں محمد رفیق سے تفتیش کر رہی ہے۔ ملزم اس سے پہلے کئی مقدمات میں سزا یافتہ ہیں تاہم وہ اپنی سزا مکمل کرنے کے بعد جیل سے رہا ہوگیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…