برلن(این این آئی)جرمن فوج کی عسکری صلاحیت کے ناکافی ہونے کی رپورٹیں سامنے آنے کے بعد برلن حکومت نے فوج کے لیے مزید ہتھیار خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی جرمن وزارت دفاع نے اٹھارہ جدید ہتھیاروں کی فہرست تیار کی ہے جن کی مجموعی
مالیت پچیس ملین ڈالر بنتی ہے۔ جرمن حکومت نے گزشتہ برس سن 2021 تک ملکی دفاعی بجٹ سینتیس بلین یورو سے بڑھا کر 42.2 بلین یورو کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جرمن وزارت خزانہ رواں ماہ اگلے برس کے لیے بجٹ کا مسودہ تیار کرے گی، جسے وفاقی پارلیمان جولائی میں منظور کرے گی۔