اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوآن نے کہا ہے کہ اگر امریکا ترکی میں قید مسیحی پادری کی رہائی چاہتا ہے تو اسے اپنے ہاں مقیم جلا وطن ترک مذہبی مبلغ فتح اللہ گولن کو ان حوالے کرنا ہو گا۔ ترک صدر نے یہ بات ایک ملکی نجی ٹی وی پ
ر مسیحی پادری اینڈریو بْرنسن کی رہائی کے امریکی مطالبے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔ انڈریو بْرنسن کو 2016ء میں دہشت گردگروہوں سے مبینہ رابطوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ الزام ثابت ہونے پر بْرنسن کو35 سال تک کی قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔