پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

شمالی وزیرستان میں جرگہ، بڑے تنازعے کا فیصلہ ،جرگے کے اختتام پر قبائلی عمائدین کے پاک فوج زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعرے ،ڈی جی آئی ایس پی آر نے اہم ترین اعلان کردیا

datetime 22  اپریل‬‮  2018 |

میران شاہ /راولپنڈی (آئی این پی)شمالی وزیرستان میں تاجروں کے مالی نقصان کے ازالے کے حوالے سے جرگے میں مالی نقصان کے تخمینہ کیلئے پولیٹیکل ایجنٹ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، نقصانات کا سروے مکمل ہونے کے بعد انتظامیہ فوری ازالہ کرے گی، تاجر نمائندگان نے انتظامیہ اور جرگے پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے مسائل مقامی نوعیت کے ہیں ، حکومت ہی حل کر سکتی ہے ، ہمارے مسائل باہر سے نہیں آئے۔اتوار کوپولیٹیکل ایجنٹ شمالی وزیرستان ایجنسی کے مطابق

شمالی وزیرستان میں تاجروں کے مالی نقصان کے ازالے کے حوالے سے جرگہ ہوا جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے شرکت کی ،اس کے علاوہ جرگے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا، پولیٹیکل ایجنٹ اور تاجر رہنما?ں نے شرکت کی۔ جرگے میں مالی نقصان کے تخمینہ کیلئے پولیٹیکل ایجنٹ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔جرگے نے فیصلہ کیا کہ نقصانات کا سروے مکمل ہونے کے بعد انتظامیہ فوری ازالہ کرے گی۔ تاجر نمائندگان نے انتظامیہ اور جرگے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ تاجر رہنما نے کہا ہمارے مسائل مقامی نوعیت کے ہیں ، حکومت ہی حل کر سکتی ہے ، ہمارے مسائل باہر سے نہیں آئے۔صدر میرانشاہ مارکیٹ محمد صدیق نے کہا کہ ہمیں اپنے مسائل آپس میں مل بیٹھ کر حل کرنا ہوں گے ، سب سے پہلے پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ تاجر رہنما نے کہا کہ ہم علاقے میں امن بحالی کے مخالفین کے ہاتھوں میں نہیں کھیلیں گے ،ریاستی اداروں کے خلاف کسی بھی قسم کی مہم میں شریک نہیں ہوں گے۔ تاجر رہنما اجمل بلوچ نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مشکور ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے کہا کہ نقصان کے ازالے تک کمیٹی ہفتہ وار اجلاس منعقد کرے گی۔ پولیٹیکل ایجنٹ نے کہا کہ میرانشاہ اور میر علی بازاروں کیلئے دو کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ،دونوں کمیٹییاں مقررہ مدت میں

دکانداروں کے نقصان کا تخمینہ لگائیں گی ، عمائدین اور مشران کے ساتھ مل کر علاقے کا امن بحال رکھیں گے۔جرگے کے اختتام پر قبائلی عمائدین نے پاک فوج زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر تاجر مسائل کے حل کیلئے جرگہ ہوا ،کوئی بھی مسئلہ ایسا نہیں ہے جو مذاکرات سے حل نہ ہوسکے۔قبائلیوں نے فورسز کے ساتھ مل کر قیام امن کیلئے بڑی قربانیاں دیں۔(ن م)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…