بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

فوج کشمیر میں کامیاب نہیں ہوسکتی، بھارتی آرمی چیف کا اعتراف

datetime 16  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (این این آئی) بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے بلآخر اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکتی، وادی کے حالات بہتر کرنے کا طریقہ صرف امن ہی ہے، مجاہدین بھی اپنا مقصد حاصل نہیں کر سکتے۔ وادی کے زیادہ تر لوگ امن چاہتے ہیں اور ان کا یقین ہے کہ وہ بھارتی ہیں، کشمیریات کا تصور واپس لانے کی ضرورت ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں لائٹ انفینٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وادی کے انتہا پسند نوجوانوں کو جلد احساس ہو جائے گا کہ بندوق کسی مسئلے کا حل نہیں۔ یہ کہنا غلط ہے کہ وادی میں صورت حال قابو سے باہر ہو گئی ہے، یہ صورت حال بھی اتنی خراب نہیں ہوئی۔ ہمیں مل کر امن کے لیے کوئی راستہ تلاش کرنا ہو گا اور ہم اس میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ اس کے لیے ہم کو مل کر بیٹھنا، کام کرنا اور محنت کرنا ہو گی۔بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ وادی کے زیادہ تر لوگ امن چاہتے ہیں اور ان کا یقین ہے کہ وہ بھارتی ہیں، کشمیریات کا تصور واپس لانے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…