پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

مقدس مقامات پر قبضہ ۔۔ایران فرقہ واریت کی جنگ بھڑکا کر کن عرب ممالک پر قبضہ کرنا چاہتا ہے؟ ڈرٹی گیم کا پورا منصوبہ بے نقاب، سعودی عرب نےجوابی حکمت عملی تیار کر لی، دھماکہ خیز اعلان کر ڈالا

datetime 15  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ایران ایک مافیا ہے جو خطے میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکا کر عرب ملکوں پر قبضہ کرنے کا خواب دیکھ رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پریس کانفرنس میں انہوں نے شام کے تنازع کا منصفانہ اور سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔عادل الجبیر نے کہا کہ سعودی عرب شام کے تنازع کا سیاسی حل چاہتا ہے۔

اس کے لیے بہتر حل پہلے جنیوا اجلاس میں طے کردہ اصول مثال حل ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران خطے میں قبضے اور توسیع پسندی کے لیے فرقہ واریت کی آگ بھڑکانا چاہتا ہے۔الجبیر نے کہا کہ عرب سربراہ کانفرنس میں حوثی دہشت گردوں کے سعودی عرب پر حملوں کی کھل کر مذمت کی گئی ہے۔الجبیر نے بتایا کہ عرب سربراہ اجلاس میں عرب اقوام کی سلامتی کے لیے ٹھوس لائحہ عمل اور حکمت عملی وضع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ایک سوال کے جواب میں عادل الجبیر نے بتایا کہ آئندہ ہونے والے عرب سربراہ کانفرنس کی میزبانی لبنان کرے گا اور اس کانفرنس میں اقتصادی امور پر غور کیا جائے گا۔انہوں نے قطر کی طرف سے خود کو خلیجی دھارے سے باہر نکالنے کی کوششوں کی مذمت کی اور کہا کہ قطر کو دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے انتہا پسندوں کی مدد ترک کرنے کے اپنے وعدے پورے کرنے چاہئیں۔ایک سوال کے جواب میں الجبیرنے کہا کہ عرب سربراہ کانفرنس کا انعقاد علاقائی تنازعات سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ یہ اجلاس معمول کا حصہ ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…