بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکہ اور اتحادیوں کے حملوں کے بعد شام میں کیا ہورہاہے؟عوام کے ردعمل نے دنیا کو حیران کرڈالا،سڑکوں پر رقص، حیرت انگیز صورتحال

datetime 14  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(آئی این پی) شامی عوام نے امریکا اور اتحادیوں کے فضائی حملے کے خلاف مظاہرہ کیا، عوام نے شام کے علاوہ روس اور ایران کے پرچم اٹھا اٹھا کر تالیاں بجاتے اور رقص کرتے نظر آئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں سیکڑوں شہری ہفتہ کو مختلف مقامات پر سڑکوں پر نکل آئے اور اپنی گاڑیوں کے ہارن بجا کر اور قومی پرچم لہراتے ہوئے ریلیوں کی شکل میں گھومتے رہے جو بظاہر امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی طرف سے رات دیر گئے ہونے والی غیر معمولی فضائی کارروائیوں کے

خلاف آواز بلند کرنے کا ایک عمل ہے۔طلوع آفتاب سے چند گھنٹے قبل دمشق دھماکوں کی زور دار آوازوں سے گونج اٹھا اور آسمان پر نارنجی رنگ پھیلتا ہوا دیکھا گیا۔ شامی فضائی دفاعی یونٹس کی طرف سے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعے امریکی اتحادیوں کے کئی میزائلون کو فضا میں ہی تباہ کیا گیا۔تینوں ممالک نے یہ کارروائی حکومت کی طرف سے شامی شہریوں پر مبینہ کیمیائی حملے کے ردعمل میں کی تھی۔ لیکن دمشق کا کہنا ہے کہ اس نے کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں کیے۔امریکی اتحادیوں کے حملے کے بعد شام کے ایوان صدر کی طرف سے ٹوئٹر پر کہا گیا کہ “اچھے انسانوں کی تضحیک نہیں ہوگی۔ان حملوں کے بعد سیکڑوں شہری دمشق کے مشہور ‘امید اسکوائر’ پر جمع ہوئے اور ان کے بقول وہ اپنی فوج کی طرف سے حملہ آور میزائلوں کو مار گرانے کی “فتح” کا جشن منانے یہاں آئے ہیں۔ہجوم میں بہت سے لوگوں شام کے علاوہ روس اور ایران کے پرچم بھی اٹھا رکھے تھے اور وہ تالیاں بجاتے رقصاں نظر آئے۔بعض افراد شامی صدر بشار الاسد کے حق اور امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف نعرے بھی لگاتے رہے۔شام کی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی طرف سے 110 میزائل داغے گئے جن میں سے اکثریت کو یا تو مار گرایا گیا یا ان کا رخ تبدیل کر دیا گیا۔شام کا اتحادی روس متنبہ کرتا آیا ہے کہ شام پر کسی بھی کے حملے سے تناؤ میں اضافہ ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…