اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

گو بیک مودی ہیش ٹیگ سوشل میڈیا پر نمبر ون ٹرینڈ بن گیا، چنئی شہر میں مودی کے خلاف شدید احتجاج

datetime 13  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ریاست تامل ناڈو میں شدید احتجاج کیا جارہا ہے جب کہ سوشل میڈیا پر ‘گو بیک مودی’ ہیش ٹیگ نمبر ون ٹرینڈ بن گیا۔نریندر مودی کے خلاف چنئی میں پانی کی فراہمی سے متعلق اقدامات نہ کیے جانے پر عوام سراپاً احتجاج ہیں اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر شیئر کرنا شروع کر دیں ۔

بھارتی عوام سوشل میڈیا پر گو بیک مودی کے نام سے ہیش ٹیگ پر اپنے تاثرات کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ یہی ہیش ٹیگ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔چنئی کے عوام فضا میں سیاہ غبارے چھوڑ کر اور سیاہ پرچم لہرائے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں جس کی تصایر اپوزیشن جماعت اور عام لوگوں کی جانب سے ٹوئٹر اور فیس بک پر شیئر کی جاتی رہیں ٗچنئی شہر میں احتجاج اس قدر شدید ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کو سڑک کے بجائے ہیلی کاپٹر میں سفر کرنا پڑا جس پر ٹوئٹر صارف ستیش کمار نے اپنی ٹوئٹ میں فضا میں چھوڑے گئے غباروں کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ آپ نے طیارے کے ذریعے آنے کا منصوبہ بنایا تاہم ہمارے پاس بھی دوسرا منصوبہ ہے۔ امن شرما نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ وہ گو بیک مودی کی حمایت کرتے ہیں کیوں کہ انہوں نے جو وعدے کیے وہ پورے نہیں کیے۔سنکر داس نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ نریندر مودی خوفزدہ ہیں اس لیے ان کے لئے ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا گیا تاہم تامل عوام ان سے ایک قدم آگے ہیں، لوگوں نے سیاہ غباروں سے نریندی مودی کا فضا میں استقبال کیا۔کارتھک چبی نامی ٹوئٹر صارف نے ایک تصویر شیئر کی جس میں بھارتی وزیراعظم کو جہاز میں دکھایا گیا ۔  بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ریاست تامل ناڈو میں شدید احتجاج کیا جارہا ہے جب کہ سوشل میڈیا پر ‘گو بیک مودی’ ہیش ٹیگ نمبر ون ٹرینڈ بن گیا۔نریندر مودی کے خلاف چنئی میں پانی کی فراہمی سے متعلق اقدامات نہ کیے جانے پر عوام سراپاً احتجاج ہیں اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر شیئر کرنا شروع کر دیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…