برلن(این این آئی)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے شامی علاقے مشرقی غوطہ پر مبینہ کیمیائی حملے کی مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق میرکل نے گزشتہ روز جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں بین الاقوامی سطح پر شدید
ممانعت کے باوجود بھی کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال بہت ہی افسوسناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب اس تناظرمیں سخت اور واضح اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر میرکل نے روس کی جانب سے مشرقی غوطہ میں کیمیائی حملے کی مشترکہ تفتیش کے مطالبے کو بنیادی طور پر مسترد نہیں کیا۔