اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہم نہیں جانتے کہ وہابیت کیا ہے اور نہ ہی ہم سعودیوں میں سے کوئی اسکی درست تعریف کر سکتا ہے ۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا کو انٹرویو کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ وہابیت سعودی عرب کی جغرافیائی حدود سے باہر کی اصطلاح ہے اوریہی حقیقت ہے۔جس کا صاف مطلب یہ ہے کہ جس اصطلاح سے سعودی عرب کا کوئی واسطہ ہی نہیں ہے
اور نہ ہی یہ سعودی عرب کی پیداوار ہے تو سعودی عرب میں اسکا وجود کیسے ممکن ہے ؟ سعودی عرب میں اس اصطلاح کی موجودگی کے دعوے کرنے والے دراصل سعودی عرب پر الزام لگانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ سعودی عرب کو بھی دہشت گردی کی جنگ کا حصہ بنایا جا سکے۔ان کا ایک انٹرویو کے دوران مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب فلسطین کی مدد کرتا رہے گا اور فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق دلوانے کے لئے ہم حلیفوں کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔