کابل(این این آئی)سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ نہ برطانیہ اور نہ ہی امریکا ، صرف روس ہی افغانستان کی مدد کرسکتا ہے ۔ امریکا نے سب کو دھوکا دیا ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف یہ کیسی جنگ ہے کہ طالبان کے پاس اس وقت پہلے سے زیادہ اسلحہ ہے ۔طانیہ ہماری مدد نہیں کرسکتا کیونکہ انہیں تو ہم پہلے ہی بہت بار شکست دے چکے ہیں،روسی ٹی وی کو انٹرویو میں حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ اگر روس پاکستان اور افغانستان کے ساتھ نئے تعلقات ہموار کرتا ہے تو اس صورت میں روس افغانستان کی مدد کرسکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ ہماری مدد نہیں کرسکتا کیونکہ انہیں تو ہم پہلے ہی بہت بار شکست دے چکے ہیں جبکہ امریکا گزشتہ 17 برسوں سے ہمیں مارر رہا ہے ۔روس ہی وہ واحد قوت ہے جس کی مدد سے ہم دہشت گردوں کو شکست دے سکتے ہیں ۔سابق افغان صدر کا کہنا تھا کہ روس نے افغانستان میں اسکول اور اسپتال بھی تعمیر کیے تھے ۔ امریکا جھوٹ بولتا ہے کہ روسی حملے کے نتیجے میں افغانستان میں القاعدہ کا قیام عمل میں آیا جبکہ حقیقت تو یہ ہے کہ امریکا نے جنگ کی ا?ڑ میں القاعدہ کو پروان چڑھایا۔ اور پھر اس افغان جنگ کے نتیجے میں روس ٹوٹا تھا ۔حامد کرزئی نے مزید کہا کہ امریکا نے ایک بار پھر سب کو دھوکا دیا ہے