اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

امبیڈ کر کے نام پر سیاست کرنا مناسب نہیں، نریندر مودی

datetime 5  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ امبیڈ کر کے نام پر سیاست کرنا مناسب نہیں،حکومت کا عوامی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا مشن ہے، دہلی کی علی پور روڈ امبیڈکر کے نام سے منصوب کر دی گئی، افتتاح 13اپریل کو کیا جائیگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بعض لوگوں کی جانب سے بھیم راو? امبیڈ کر کے نام پر سیاست کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت ڈاکٹر امبیڈ کر کے بتائے ہوئے راستے پر چل رہی ہے۔

اور خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا ان کا مشن ہے۔ مودی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی رہائش نئی دہلی میں واقع 26علی پور روڈ کو یادگار کے طور پر تیار کیا گیا ہے جس کا افتتاح ان کی سالگرہ کے موقع پر 13اپریل کو کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے انیکسی پروجیکٹ کو مکمل کرنے میں لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ مہاجن ہمیشہ ارکان پارلیمنٹ کے مفادات کی فکر کرتی ہیں۔اس پروجیکٹ میں انہوں نے خصوصی توجہ دی ہے۔ منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل ہونے پر تمام کارکنان کو مبارکباد دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…