جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کےمسلم مخالف کارناموں کی فہرست منظر عام پر۔۔ امریکہ میں ایسی یہودی شخصیت سے ملاقات کا انکشاف کہ مسلم امہ کا سر شرم سے جھک گیا، دل چھلنی کر دینے والی خبر

datetime 30  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے یہودیوں سے خفیہ تعلقات کا انکشاف، دورہ امریکہ کے دوران نتہائی دائیں بازو کے یہودی اداروںاور فلسطینیوں کے خلاف فنڈز دینے والی یہودی شخصیات سے ملاقاتوں کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سرائیلی میڈیا نے سعودی ولی عہد کے سفرنامے کی افشاء ہونے والی دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا

کہ محمد بن سلمان نے امریکن جیوش آرگنائزیشن کانفرنس آف پریزیڈنٹس، یہودی سول ادارے بنائی برث اور امریکن جیوش کمیٹی کے رہنمائوں سے بھی ملاقات کی۔ اسرائیل کے حامی چند امریکی گروہ بی ڈی ایس ایکٹ کیخلاف کروڑوں ڈالر خرچ کرچکے ہیں۔ سعودی عرب نے باقاعدہ طور پر کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا ہے تاہم تجزیہ کار بارہا کہہ رہے ہیں کہ محمد بن سلمان کی جانب سے اسرائیل کیساتھ دوستانہ تعلقات کے آغاز کی کوششیں دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کی جانب اشارہ کرتی ہے۔دوسری جانب غیر ملکی م میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان نے بدھ کے روز نیویارک میں یہودی ربیوں اور کیتھولک عیسائی رہنمائوں کے ایک گروپ سے ملاقات کی تھی جس کا مقصد بین المذاہبی ہم آہنگی پیدا کرنا تھا۔واضح رہے سعودی ولی عہد کی یہودی اداروں اور جن رہنمائوں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں وہ گروہ اور تنظیمیں پرامن فلسطینی تحریک، بائیکاٹ ڈائیویسمنٹ اینڈ سیکشن (بی ڈی ایس) کیخلاف اور فلسطین میں غیر قانونی تعمیرات کے لئے کروڑوں ڈالر کی امداد دے چکی ہیں۔قبل ازیں سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کیلئے فضائی پابندی بھی ہٹا دی گئی ہے اور چند روز قبل بھارتی ائیر لائن ائیر انڈیا کے مسافر بردار جہاز نے سعودی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کیلئے پرواز بھری تھی۔

ائیر انڈیا کی پرواز بھارت سے سعودی دارالحکومت ریاض پہنچی اور پھر وہاں سے تل ابیب کیلئے روانہ ہوئی تھی۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…