بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

امریکی فوجی تنصیبات کو پارسل بم بھیجنے والا مشتبہ شخص گرفتار

datetime 28  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جن کے لیے کہا جاتا ہے کہ وہ مبینہ طور پر مشکوک اشیا پارسل کرنے کے معاملات میں ملوث تھا، جو واشنگٹن علاقے کے متعدد امریکی فوجی اور انٹیلی جنس تنصیبات کو بھیجے گئے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تینتالیس برس کے اِس شخص کی شناخت تھان کونگ پھان کے طور پر کی گئی ہے، جن کے لیے ایف بی آئی نے بتایا کہ اْنھیں شمال مغربی امریکی ریاست واشنگٹن کے ایوریٹ قصبے میں اْن کے گھر سے حراست میں لیا گیا۔

ایف بی آئی نے یہ نہیں بتایا آیا اس عمل کے محرکات کیا تھے۔ سیاٹل فیلڈ آفس میں ایف بی آئی کی خاتون ترجمان این ڈائٹرخ نے کہاکہ ابھی تک، اْن کی کسی دہشت گرد تنظیم یا نظرئے سے وابستگی کا پتا نہیں چلا۔ایف بی آئی نے کہا کہ پیکیجنز کے تجزئے سے یہ طے ہے کہ اْن میں ممکنہ تباہ کْن ڈوائسز لگے ہوئے تھے اور یوں لگتا تھا کہ بھیجے والا ایک ہی شخص ہے۔آدھے درجن سے زیادہ پیکیجز پوسٹ کیے گئے تھے، جن میں وفاقی دارالحکومت کے فورٹ مکنائر اور شمالی ورجینیا کے فورٹ بیلوائر کو بھیجے گئے تھے، جو دونوں امریکی بَری فوج کے اڈے ہیں۔یہ اناکوستیا بولنگ کے جوائنٹ بیس کو بھی موصول ہوئے، جو واشنگٹن کا فوجی اڈا ہے شمالی ورجینیا کے نیول سرفیس وارفیئر سینٹر اور شمالی ورجینیا کے ہی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کو روانہ کیے گئے تھے۔یہ پارسل ٹیکساس کے شہر آسٹن میں ہونے والے مہلک بم حملوں کے چند ہی روز بعد روانہ کیے گئے، جن بم حملوں میں دو افراد ہلاک جب کہ چار زخمی ہوئے تھے۔ ٹیکساس میں مشتبہ بم حملہ آور، مارک کنڈٹ نے اپنے آپ کو اْس وقت ہلاک کیا جب پولیس نے اْس کے گرد گھیرا تنگ کیا۔ وہ اپنی گاڑی میں بیٹھا ہوا تھا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…