ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب ویژن 2030ء کے تحت اپنی معیشت کو مضبوط بنا رہا ہے، شہزادہ محمد بن سلمان

datetime 24  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ان کا ملک ویژن 2030ء کے تحت اپنی معیشت کو مضبوط بنا رہا ہے، ترقی پسند سماجی تبدیلی کا عمل متعارف کرا رہا ہے اور سعودی عوام کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہا ہے تاکہ اس کے اپنے علاوہ خطے میں خوش حال مستقبل کی راہ ہموار ہوسکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے یہ باتیں سعودی عرب اور امریکا کے درمیان شراکت داری کے اعزاز میں منعقدہ عشائیے میں گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔

اس تقریب میں امریکا اور سعودی عرب کے درمیان گذشتہ 70 سال سے جاری شراکت داری میں اہم کردار ادا کرنے والی شخصیات نے بھی تقاریر کیں۔انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے اور انسداد ِدہشت گردی میں تعاون کے علاو ہ دوطرفہ تعلقات مختلف پہلوؤں کے بارے میں اظہار خیال کیا ۔انھوں نے سعودی عرب میں جاری جامع اصلاحات پر بھی روشنی ڈالی۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ آج ہم امریکا اور سعودی عرب کے درمیان فوجی اور عسکری تعاون کے ستر سال منا رہے ہیں۔سعودیوں اور امریکیوں نے اکٹھے تربیت حاصل کی ، وہ مشترکہ خطرات سے نمٹنے اور مشترکہ مفادات کے دفاع کے لیے مل کر لڑے ہیں۔ امریکا سے ہماری تعلق داری مشرقِ وسطیٰ میں سلامتی کے لیے بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔ہم ایک بہتر مستقبل کے لیے آپ کی حمایت پر شکر گزار ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…