ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں ایک معذور شہری کے ساتھ اس کی اہلیہ کے 25 سال پر محیط وفاء محبت کے واقعے نے سوشل میڈیا پر ایک نئی ہلچل مچا دی۔ سب سے پہلے اس واقعے کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک مریض شخص کے بستر کے پہلو میں اس کی بیوی کو غم اور صدمے سے نڈھال دیکھا جا سکتا ہے۔ھتان جمال العسلی نے عرب ٹی وی کو بتایاکہ
تصویر میں دکھائی دینے والے ان کے والد اور والدہ ہیں۔ والد پچیس سال سے بستر علالت پر ہیں اور ان کی ماں اپنے شوہر کی دیکھ بھال میں دن رات ایک کیے ہوئے ہے ۔ اس نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے والی تصویر آج سے 10 سال پرانی ہے۔ میں یہ تسلیم کرتا ہوں کہ میری ماں نے میرے والد کی دیکھ بھال کا طویل عرصہ پوری وفاداری، محبت اور خلوص کے ساتھ گذارا ہے۔