اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

لیڈی ڈیانا کو بعد از موت دیوی جیسا مقام ملنے پر شہزادہ چارلس ناخوش تھے،جانتے ہیں کمیلاپارکر کیساتھ ملکر کیا سازشیں کرتے رہے؟

datetime 22  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) برطانوی شاہی خاندان سے متعلق ایک کتاب میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ برطانوی شہزادہ چارلس نے کمیلا پارکر کے ساتھ مل کر موت کے بعد سابق اہلیہ لیڈی ڈیانا کو ذہنی طور پر غیر متوازن ثابت کرنے کی کوشش کی۔برطانوی ٹی وی کے مطابق برطانیہ کے شاہی خاندان کی محلاتی سازشوں اور آپس کی رسہ کشی کے دعووں پر مبنی کتاب میں مصنف ٹام باور نے دعویٰ کیا کہ لیڈی ڈیانا کو بعد از موت دیوی جیسا مقام ملنے

پر شہزادہ چارلس ناخوش تھے۔مصنف کے مطابق موت کے بعد انہوں نے کمیلا پارکر کے ساتھ مل کر لیڈی ڈیانا کو ایسا ظاہر کرنے کی کوشش کی جیسے انہوں نے اولیول بھی نہ کیا ہو۔واضح رہے کہ پرنس چارلس کی پہلی شادی لیڈی ڈیانا سے ہوئی تھی، جو برقرار نہ رہ سکی، جس کی وجہ لیڈی ڈیانا نے پرنس چارلس کی محبوبہ کمیلا پارکر کو قرار دیا۔اگست 1997 میں لیڈی ڈیانا پیرس میں ایک کار حادثے میں انتقال کرگئیں، جس کے بعد 2005 میں پرنس چارلس اور کمیلا پارکر نے شادی کرلی۔کتاب کے مطابق کمیلا پارکر نے اپنا امیج بہتر کرنے کے لیے نیویارک کا دورہ کیا اور میڈیا کو مثبت خبریں فیڈ کی گئیں۔کتاب میں ملکہ برطانیہ سے متعلق لکھا گیا ہے کہ وہ شہزادہ چارلس اور کمیلا پارکر کا تعلق پسند نہیں کرتی تھیں اور شہزادہ چارلس کی کمیلا سے شادی کے روز ملکہ نے دلہن سے بات کرنے سے بھی انکار کردیا تھا۔کتاب میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ایک موقع پر ملکہ برطانیہ نے کمیلا پارکر کو ‘بری عورت بھی قرار دیا۔شہزادہ چارلس سے متعلق مصنف نے لکھا کہ وہ خود ترسی کا شکار اور تندمزاج ہیں اور جب بھی سفر کرتے ہیں تو اپنے ساتھ خانساماں، خدمتگار، باورچی، سیکریٹری، ٹائپسٹ اور محافظ بھی ساتھ لیکر جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…