جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں قیامت برپا،داعش نے اغوا کئے گئے 39مزدوروں کیسا تھ کیا سلوک کیا؟سشما سوراج نے تصدیق کردی

datetime 20  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن)بھارت نے تصدیق کی ہے کہ شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے اغوا کیے جانے والے 39 بھارتی مزدوروں کو قتل کر دیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعی قبروں سے ملنے والی لاشوں میں سے 38 کے ڈی این اے سے معلوم ہوا ہے کہ وہ اغوا کیے گئے بھارتی مزدور تھے۔بھارت نے ان مزدوروں کی رہائی کے لیے کوششیں کیں اور جب عراقی فوج نے موصل کو دولت اسلامیہ

سے آزاد کرایا تب بھی بھارت نے عراقی حکومت سے مزدوروں کی تلاش کے لیے مدد مانگی۔سشما سوراج نے کہا کہ کافی امکانات ہیں کہ 39 ویں لاش بھی انڈین مزدور کی ہو کیونکہ اس کے ڈی این اے 70 فیصد میچ کر گئے ۔انھوں نے ان مزدوروں کی ہلاکت کی تصدیق منگل کو راجیا سبھا میں کی۔سشما سوراج کی تصدیق کے بعد ٹویٹر پر کا ہیش ٹیگ بن گیا اور اس ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر اعلی امریندر سنگھ اور ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور شامل ہیں۔2014 میں انڈین حکومت نے شہریوں سے عراق سفر نہ کرنے کا کہا تھا اور جو لوگ عراق میں موجود ہیں ان کو ملک چھوڑنے کے لیے کہا تھا۔بھارت مشرق وسطی میں بھارتی شہریوں کی رہائی کے لیے کافی سرگرم رہا ہے۔ جولائی 2014 میں 46 انڈین نرسوں کو دولت اسلامیہ نے رہا کیا تھا۔یاد رہے کہ ان مزدوروں کو موصل سے 2014 میں اغوا کیا گیا تھا اور انڈین حکومت اب تک کہتی آئی تھی کہ یہ مزدور زندہ ہیں۔انڈین نرسوں کو جنگ سے ڈر کیوں نہیں لگتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…