فلسطینیوں کا مفاد اولین ترجیح، سب کے لیے امن کی بات کریں گے،ولی عہد

17  مارچ‬‮  2018

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اپنے تاریخی دورہ امریکا کے دوران باور کرایا ہے کہ سعودی عرب فلسطینیوں کے مفادات کی حمایت پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اور امریکا کے تاریخی تعلقات 80 سال پر محیط ہیں۔ سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں امریکا کا پرانا حلیف ہے۔

سعودی ولی عہد نے کہا کہ ان کا ملک مشرق وسطیٰ میں امن کا عمل آگے بڑھانے کے لیے ہرممکن کوششیں جاری رکھے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جارڈ کوشنر کی زیرنگرانی امن مساعی کو سعودی عرب کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ سعودی عرب تمام فریقین کے لیے امن کی بات کرتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں فطری طورپر امن کی بات کرتا ہوں۔ ہمیں کشیدگی پیدا کرنے کی بات نہیں کرنا چاہیے۔ میں فلسطینیوں کے حقوق اور مفادات پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ سب کے مفاد کی بات کرتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…