اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

چین سے بہتر تعلقات ، شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو روکا،ٹلرسن

datetime 14  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے برطرف کیے جانے والے سابق وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے روس کے پریشان کن رویے اور اقدامات کے بارے میں خبردار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطرفی کے بعد انھوں نے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرنے یا ان کی پالیسیوں کی تعریف کرنے سے اجتناب کیا۔محکمہ خارجہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ٹلرسن کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ بہتر تعلقات اور شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے اچھا کام کیا گیا ہے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ روسی حکومت کے پریشان کن رویے اور اقدامات کا جواب دینے کے لیے بہت کام کرنا باقی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ روس کو اس بات کا محتاط اندازہ لگانے کی ضرورت ہے کہ اس کے اقدامات روسی عوام اور دنیا کے لیے مفاد میں کیسے ہیں۔ اگر وہ ایسے ہی راستے پر رہے تو وہ خود تنہائی کا شکار ہو سکتے ہیں، ایک ایسی صورتحال جو کسی کے مفاد میں نہیں ہے،صدر کے اس فیصلے کے بعد ریکس ٹلرسن نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ انھیں صدر ٹرمپ کی ٹویٹ کرنے کے تین گھنٹے کے بعد ایئر فورس ون سے کال کر کے مطلع کیا گیا۔میڈیا سے مختصر بات چیت میں ریکس ٹلرسن نے بتایا کہ وہ 31 مارچ تک اس عہدے پر کام کریں گے اور اْس کے بعد ’عام شہری کی حیثیت سے زنذگی گزاریں گے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…