ترکی میں امریکی سفارت خانہ بند کر دیا گیا‎

5  مارچ‬‮  2018

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سکیورٹی خدشات کے پیش نظر امریکہ نے ترکی میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں واقع امریکی سفارت خانے کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر سفارت خانہ ایک روز کے لئے بند رہے گا

اور تمام ویزہ انٹرویو اور معمول کی دیگر مصروفیات معطل رہیں گی تاہم صرف ہنگامی سہولتیں ہی فراہم کی جائیں گی جب کہ سفارت خانہ دوبارہ کھلنے اور سفارتی خدمات کی بحالی سے متعلق اعلان بعد میں کیا جائے گا۔بیان میں امریکی سفارت خانے نے ہدایات جاری کی ہیں کہ امریکی شہری معروف سیاحتی مراکز اور پرہجوم مقامات پر اپنی سکیورٹی سے متعلق محتاط رہیں اور سفارت خانے کی عمارت کے نزدیک آنے سے گریز کریں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انقرہ کے گورنر ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خفیہ اطلاعات جو امریکی ذرائع نے دی ہیں ان کے مطابق امریکہ کے سفارت خانے یا ایسے مقامات پر دہشت گرد حملے کا خدشہ ہے جہاں پر امریکی شہری رہ رہے ہیں، ان خفیہ اطلاعات کے بعد امریکہ کے سفارت خانے اور شہریوں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر امریکہ نے ترکی میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں واقع امریکی سفارت خانے کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر سفارت خانہ ایک روز کے لئے بند رہے گا اور تمام ویزہ انٹرویو اور معمول کی دیگر مصروفیات معطل رہیں گی تاہم صرف ہنگامی سہولتیں ہی فراہم کی جائیں گی جب کہ سفارت خانہ دوبارہ کھلنے اور سفارتی خدمات کی بحالی سے متعلق اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…