پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سمندری طوفان نے امریکہ میں تباہی مچادی،8افراد ہلاک میں شدید برفباری ،مارچ سرد ترین مہینہ قرار

datetime 4  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن)امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں سمندری طوفان رائیلی کی تباہ کاریاں جاری ہیں،موسلا دھار بارش اور تیز ہواؤں کے باعث مختلف حادثات میں8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں سمندری طوفان رائیلی کی تباہ کاریاں جاری ہیں،موسلا دھار بارش اور تیز ہواؤں کے باعث مختلف حادثات میں8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب برطانیہ میں شدید برف باری کے بعد مارچ کو سرد ترین مہینہ قرار دیدیا گیا ہے،جہاں مختلف حادثات میں 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں موسلا دھار بارش، آندھی اور سمندری طوفان رائیلی کے باعث 5 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔ بوسٹن اور واشنگٹن ڈی سی کے درمیان ریل سروس بھی معطل رہی۔میساچیوسٹس میں 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلیں۔بوسٹن میں سمندر سے نکلنے والی ساڑھے چار میٹر اونچی لہروں سے سڑکیں ڈوب گئیں۔ساحلی علاقوں کے نزدیک رہنے والوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا،درخت اور بجلی کے پول گرنے سے ورجینیا سے میسا چوٹس تک 20 لاکھ سے زائد گھر اور دفاتر بجلی کی فراہمی سے محروم ہوگئے۔دوسری جانب طوفان ایما کے سبب لندن سمیت ملک کے دیگر حصوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔ برف باری کے باعث سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں اور ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔برطانیہ میں گزشتہ ہفتے برف باری سے معیشت کو یومیہ ایک ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے، کئی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے سے سردی کی شدت میں کمی آئی ہے جبکہ شمالی انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں سردی برقرار ہے۔چین کے صوبے ہیلونگ جیانگ کے مختلف حصوں میں شدید برف باری نے نظام زندگی مفلوج کردیا،سڑکوں پر برف جمع ہونے سے ہائی ویز بند ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔شدید سرد موسم سے پروازوں کی آمدورفت بھی متاثر رہی۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…