جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

میانمار سرحد پر واقع رووہنگیا کیمپ سے فوجی ہٹا دے ،بنگلہ دیش کا مطالبہ

datetime 2  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلہ دیش نے پڑوسی ملک میانمار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے فوجی سرحد کے اس علاقے سے ہٹا لے جہاں ہزاروں روہنگیا پناہ گزین مقیم ہیں۔دونوں ملکوں کے درمیان سرحد پر واقع ایک پتلی سی پٹی پر پانچ ہزار کے قریب روہنگیا رہائش پذیر ہیں جو اپنے ملک میں اکثریتی بودھوں کی جانب سے نسلی تعصب اور تشدد کا شکار ہونے کے بعد وہاں سے فرار ہونے پر مجبور ہو گئے تھے۔

جمعرات کو میانمار (سابق نام برما) کے فوجیوں کی بڑی تعداد سرحد پر نمودار ہوئی۔بنگلہ دیش نے میانمار کے سفیر کو بلا کر ان سے جواب طلبی کی ہے۔کل ملا کر سات لاکھ کے قریب روہنگیا اس وقت اپنا وطن ترک کرنے پر مجبور ہوئے تھے جب میانمار کی حکومت کے بقول اس نے جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تھا۔تاہم بعد میں آنے والی اطلاعات کے مطابق اس دوران بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالی ہوئی، لوگوں کو قتل کیا گیا اور ان کے گھر جلا دیے گئے۔اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ وہ اس بات پر غور کر رہی ہے کہ میانمار کے ان اقدامات کونسل کشی کہا جائے۔جمعرات کو ایک سو سے دو سو کے درمیان برمی فوجی سرحد پر واقع عارضی کیمپ کے قریب نمودار ہوئے۔ سرحدی محافظوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ان کے پاس مشین گنیں اور مورٹر تھے۔ایک روہنگیا شخص دل محمد نے خبررساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ میانمار کے حکام لاؤڈ سپیکروں سے اعلانات کر رہے ہیں کہ روہنگیا یہ علاقہ چھوڑ کر چلے جائیں۔اس سے قبل اس علاقے میں میانمار کی جانب سے بڑے پیمانے پر فوجی گشتیں دیکھنے میں آئی تھیں۔ایک اور شخص محمد عارف نے اے ایف پی کو بتایا: ‘وہ اپنے ساتھ کم از کم 14 سیڑھیاں لے کر آئے تھے اور انھوں نے سرحدی جنگلے پر چڑھ کر ہمیں ڈرانے کی کوشش کی کہ وہ ہمیں اس کیمپ سے نکال باہر کریں گے۔بنگلہ دیش کے قائم مقام وزیرِ خارجہ نے میانمار کے سفیر کو بلا کر انھیں کہا کہ سرحدی علاقے میں فوجی موجودگی سے بیچینی پھیلے گی اور کشیدگی میں اضافہ ہو جائے گا۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ میانمار اپنی فوجیں اور فوجی اثاثے سرحد سے ہٹا دے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…