جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

روسی صدر نے ہائپر سونک میزائل کی نئی جنریشن کی تیاری کا دعویٰ کردیا، بغیر انسانوں کے پانی میں چلنے والی ڈیوائسز بھی تیار کر لیں

datetime 2  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ہائپر سونک میزائل کی نئی جنریشن کی تیاری کا دعویٰ کردیا۔ روسی صدر نے ٹیلی ویژن پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران ملک کی جانب سے تیار کردہ میزائلوں سمیت کئی نئے ہتھیاروں کی ویڈیوز دکھائیں،

جو بحر اوقیانوس سمیت دنیا میں کہیں بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ولادی میر پیوٹن نے اپنی 2004 کی ایک تقریر کا حوالہ دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ روس ہتھیاروں کی نئی جنریشن تیار کرے گا، اور ان کے مطابق اب ان کا یہ وعدہ پورا ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’پہلے کوئی بھی ہم سے بات تک نہیں کرنا چاہتا تھا اور نہ ہمیں سننا چاہتا تھا، لیکن اب وہ ہمیں سنیں گے۔‘روسی صدر کی اس بات پر وزیر دفاع سرگئی شوئیگو اور وزیر خارجہ سرگئی لاروف سمیت ایوانوں میں موجود اراکین نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہائپرسونک میزائل سسٹم آواز سے 20 گنا زیادہ تیزی سے پرواز کر سکتا ہے، جس کے باعث یہ فضائی اور میزائل دفاع کی کسی بھی قسم کے مقابلے میں ناقابل تسخیر ہے، جس کا کوئی ملک موازنہ نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ روس نے فضا سے مار کرنے والے نئے چھوٹے میزائل سسٹم ’کِنزال‘ کا تجرباتی استعمال بھی شروع کردیا ہے، جو آواز سے 10 گنا رفتار سے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ اس کے علاوہ روس نے بغیر انسانوں کے پانی میں چلنے والی ڈیوائسز بھی تیار کرلی ہیں، جو آبدوزوں اور ٹورپیڈوز کے مقابلے میں کئی گنا تیزی سے سفر کر کے نیوکلیئر وارہیڈز لا سکتی ہیں۔انہوں نے نئے کروز میزائل اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’سرمت‘ کے تجربات بھی دکھائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…