اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

نئی زندگی کے تحفے نے زندگی چھین لی ،شادی کا تحفہ کھلتے ہی دلہا جاں بحق

datetime 25  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت میں ایک نوبیاہتا جوڑے کو شادی میں ملنے والا تحفہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دلہا اور اس کی نانی ہلاک جب کہ دلہن شدید زخمی ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اودھیشا کے شہر بھوبھینشور میں پیش آیا جہاں نامعلوم شخص کی جانب سے نوبیاہتا جوڑے کو بھیجا گیا تحفہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔شادی کے پانچ دن بعد جب سب گھر والے عزیز و اقارب اور دوستوں کی طرف سے ملنے والے

تحائف کھولے رہے تھے کہ اس دوران ایک گفٹ پیکٹ کھولا گیا جو دھماکا خیز مواد سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دلہے کی نانی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔دلہے اور دلہن کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دلہا بھی دم توڑ گیا جب کہ دلہن تاحال ہسپتال میں داخل ہے اور ڈاکٹرز نے اس کی حالت تشویش ناک بتائی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے سراغ رساں کتوں اور فرانزک ٹیموں کی مدد لی گئی ہے۔

 

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…