پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

قطر کا معاملہ خطے کے اہم مسائل کے مقابلے میں معمولی ہے،سعودی وزیرخارجہ

datetime 24  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ قطر کا معاملہ خطے کے دیگر اہم مسائل کے مقابلے میں بہت چھوٹا اور معمولی ہے۔سعودی عرب تبدیلیوں کے جس مرحلے سے گذر رہا ہے وہ نوجوانوں کو ان کے خواب پورے کرنے کے مواقع فراہم کرے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق ساحلی ممالک کے گروپ جی فائیو کے زیراہتمام منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ خطے میں قطر کے مسئلے کے سوا اور بھی کئی حل طلب مسائل موجود ہیں۔

قطر کا مسئلہ ان کی نسبت بہت چھوٹا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر کو اپنے ابلاغی اداروں کو نفرت پر اکسانے سے روکنا ہو گا۔ قطر جیسے ممالک کے ابلاغی اداروں نے سعودی عرب میں اصلاحات کے لیے مہمات چلانے پر شہریوں کو اکسایا۔سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ قطری حکومت نے ہمارے ساتھ دہشت گردی روکنے کے لیے سمجھوتے کیے مگر ان پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔عاد الجبیر نے کہا کہ خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک علاقائی بحرانوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ پورا عرب خطہ شام اور عراق جیسے سنگین بحرانوں کی لپیٹ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ہے۔ داعش کو شکست دینے کے بعد عراق کے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔یمن کے تنازع پر بات کرتے ہوئے سعودی وزیرخارجہ نے کا کہا یمن کے حوثی باغیوں نے ایران کے اکسانے پر تنازع کے پرامن اور سیاسی حل کی تمام کوششوں کو ناکام بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے یمن میں جنگ سے متاثرہ شہریوں کی بحالی اور مدد کے لیے ہرممکن امداد فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ ایران نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ خطے میں ایران کی کھلے عام مداخلت کیثبوت موجود ہیں۔ ایران لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ سمیت دیگر دہشت گردوں کی مدد کر رہا ہے تاکہ ان کی مدد سے وہ اپنے علاقائی اثرو نفوذ کو بڑھا سکے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…