ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

سعودی دارالحکومت الریاض میں اوپیر ا ہاؤس کی تعمیر کا اعلان

datetime 23  فروری‬‮  2018 |

ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے مغربی طرز پر تفریح کی صنعت کو بہتر بنانے کے لئے اربوں خرچ کرنے کی منصوبہ بندی کا اعلان کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق یہ منصوبہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے معاشی اور معاشرتی اصلاحی پروگرام’’ وژن 2030 ‘‘ کا حصہ ہے جس کا آغاز دو سال قبل ہوا ۔جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے) کے سربراہ، احمد بن عقیل کا کہنا تھاکہ رواں سال تقریباً 5000 تقریبات کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ، خدا نے چاہا تو آپ 2020 میں اصل تبدیلی دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں، سرمایہ کار کام کی تیاری کے لیے ملک سے باہر جاتے تھے، اور اس کے بعد سعودی عرب واپس آکر اس کی نمائش کرتے تھے۔ آج تبدیلی آرہی ہے اور انٹرٹینمنٹ سے متعلقہ ہر کام یہیں ہوگا۔رپورٹ کے مطابق ملک میں سیاحت کے فروغ کو مدنظر رکھتے ہوئے دارالحکومت ریاض کے قریب تقریباً لاس ویگس کے برابر کے ایک بڑے تفریحی شہر کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔واضح رہے حالیہ دنوں سعودی عرب نے کئی ایسے اقدامات کیے ہیں جو ملک میں اپنی نوعیت کے پہلے تھے ،ان میں گذشتہ ماہ خواتین کوا سٹیڈیمز میں فٹبال میچ دیکھنے کی اجازت اور جون سے خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت کا اعلان اور گزشتہ دنوں پہلی بار عرب فیشن ویک کا انعقاد شامل ہیں۔گذشتہ سال ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب ایک بار پھر ’اعتدال پسندملک بنے گا جہاں تمام مذاہب، ثقافتوں اور لوگوں کے لیے راہیں کھلیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…