ٹو کیو (مانیٹرنگ ڈیسک) جاپانی ذرائع ابلاغ نے امریکی صدر کی پا لیسیو ں کو کڑ ی تنقید کا نشا نہ بنا تے ہو ئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان سے متعلق پالیسی ناکام ہو رہی ہے جبکہ نئی افغان پالیسی سے امن تباہ ہو رہا ہے۔ سولہ برس بعد بھی پرانی غلطیاں دہرائی جا رہی ہیں۔ایک جاپانی اخبار کا کہنا ہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان سے متعلق پالیسی ناکام ہو رہی ہے، سولہ سال بعد بھی واشنگٹن افغان جنگ کی پیچیدگیوں کو سمجھ نہیں سکا۔انیس سو اسی سے جاری
افغان جنگ کا خمیازہ پاکستان بھگت رہا ہے، سابق صدر جارج بش کا افغانستان میں لڑائی شروع کا فیصلہ سنگین غلطی تھا، القاعدہ کے ارکان بھاگ کر پاکستان چلے گئے اور وہاں انتہا پسندی پھیل گئی۔ اخبار کا کہنا ہے صدر ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی سے امن کو نقصان پہنچا۔ پاکستان کے حوالے سے کئی معاملات میں غلط فہمیاں پیدا نہ ہوتیں تو آگے بڑھا جا سکتا تھا۔ صدر ٹرمپ افغان مسئلے کا فوجی حل تلاش کر رہے ہیں۔ جوطریقہ اختیار کیا جا رہا ہے اس سے جنگ نہیں جیتی جاسکتی۔