بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

فلوریڈا واقعہ پربروقت اقدام اٹھانے میں ناکام رہے ،ایف بی آئی

datetime 17  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی ایف بی آئی نے اعتراف کیا ہے کہ اسے فلوریڈا فائرنگ میں ملوث ملزم کے بارے میں ایک ماہ قبل معلومات ملی تھیں مگر وہ بروقت اقدام اٹھانے میں ناکام رہے۔ادھرگورنر فلوریڈانے ایف بی آئی ڈائرکٹرکے استعفے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ جب ملزم کے ارادوں کاپتا تھا تو پکڑا کیوں نہیں گیا؟غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایف بی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا۔

کہ فلوریڈا اسکول فائرنگ سے ایک ماہ قبل ادارے کو کسی نے اطلاع دی تھی کہ ملزم نکولس کروز شاید اس طرح کی کوئی منصوبہ بندی کررہا ہے اور اس حوالے سے تشویش کا اظہار بھی کیا گیا تھا ۔ایف بی آئی کے مطابق اطلاع دینے والے شخص نے نکولس کے پاس موجود اسلحے کی تفصیلات ، لوگوں کو مارنے کی اس کی خواہش ، اس کے مشکوک رویے اور سوشل میڈیا پر اس کی پریشان کن پوسٹس کے بارے میں آگاہ کیا تھا، اس کے علاوہ اسکول میں فائرنگ کیے جانے کے امکان کے بارے میں بھی ایک ماہ قبل ایف بی آئی کو آگاہ کردیا گیا تھا۔ایف بی آئی اے کے مطابق فراہم کردہ اس معلومات کو درست طور پر استعمال نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی اقدام اٹھایا گیا اور مزید تفتیش نہیں کی گئی ۔فلوریڈا کے شہر پارک لینڈ میں بدھ کے روز نکولس کروز نے ہائی اسکول میں داخل ہو کر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں سترہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے ۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…