واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت ہمیشہ ہی پاکستان سے خوفزدہ رہتا ہے اور اسی خوف کے پیش نظروہ دنیا بھر سے ہتھیار خریدتا نظر آتا ہے مگر اب امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ ڈین کوٹس کے انکشاف نے بھارت کی سٹی گم کر دی ہے۔ امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ ڈین کوٹس نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نئی قسم کے شارٹ رینج ٹیکنیکل ایٹمی ہتھیار بنا رہا ہے۔ امریکی اخبار اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ڈین کوٹس نے اپنے بیان پاکستان کے خلاف ہرزا سرائی کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان نئی قسم
کے شارٹ رینج ٹیکنیکل ایٹمی ہتھیار بنا رہا ہےجن کی وجہ سے خطے کے لئے نئے خطرات پیدا ہوسکتے ہیں۔ ڈین کوٹس کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب وہ امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے انٹیلی جنس کے تحت منعقد ہونے والی نشست میں کانگرس کو عالمی خطرات سے آگاہ کررہے تھے۔امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پا کستان کے نئی قسم کے ایٹمی ہتھیاروں میں شارٹ رینج ٹیکٹیکل ہتھیار، سمندر سے چلائے جانے والے کروز میزائل، فضا سے داغے جانے والے کروز میزائل ، اور لانگ رینج بیلسٹک میزائل بھی شامل ہیں۔