نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی جنگی جنون کم نہ ہوسکا،مودی سرکار نے فوج کو جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کرنے کی مہم کے تحت12ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے 7لاکھ 40ہزارا سالٹ رائفلیں خریدنے کی منظوری دیدی۔بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے فوج کی تینوں شاخوں کو جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کرنے کی مہم کے تحت12ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے 7لاکھ 40ہزارا سالٹ رائفلیں خریدنے کی منظوری دیدی ہے ۔
وزیر دفاع نرملا سیتا رمن کی صدار ت میں ہونیوالی دفاعی ساز و سامان کی خریداری سے متعلق میٹنگ میں تقریبا15ہزار 935کروڑ روپے کے سودوں کی منظوری دی گئی۔ ان میں 12ہزار 280کروڑ روپے کی لاگت سے فوج کی تینوں شاخوں کیلئے، 7لاکھ 40ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے 5ہزار 719اسنائپر رائفلیں ،1819کروڑ روپے سے فوج کی تینوں شاخوں کیلئے ہلکی مشین گنیں اور 850کروڑ کی لاگت سے بحریہ کیلئے جدید تارپیڈو نظام خریدے جائیں گے۔