ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

ایرانی قیادت کا ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھالنے کا کلچر خطرناک ہے،ایرانی فوج

datetime 13  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی) ایرانی قیادت کی جانب سے ملک میں حالیہ ہفتوں کے دوران جاری رہنے والے پرتشدد عوامی مظاہروں کا الزام ایک دوسرے پر عائد کرنے پر پاسداران انقلاب نے کہاہے کہ ایرانی قیادت کا ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھالنے کا کلچر خطرناک ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب کے بیرون ملک ایجنٹ اور القدس ملیشیا کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے خبردار کیا کہ ایرانی قیادت ایک دوسرے کی بگڑیاں اچھالنے کی پالیسی سے باز آئے ۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب کے دستر خوان پر موجود بعض لوگ کھلے عام سپریم لیڈر کو برا بھلا کہنے لگے ہیں اور ملک میں ہونے والے مظاہروں کا الزام ایرانی حکمران قیادت پرعاید کرتے ہیں۔ جنرل قاسم سلیمانی نے کہا کہ ایرانی قیادت کو ایک دوسرے پر دشنام طرازی کے بجائے اس مشترکہ بیرونی دشمن کے خلاف متحد ہونا چاہیے جو ایران کو آگے بڑھتا نہیں دیکھ سکتا۔ یہ دشمن کبھی عوام کو حکومت کے خلاف اکساتا ہے اور کبھی عالمی سطح پر ایران کے خلاف سازشیں کرتا ہے،سلیمانی نے اشارہ تا تنقید کرنے والی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ ولی الفقیہ سے معافی مانگیں تاکہ متکبر اور بدمعاش طاقتوں کو یہ پیغام جائے کہ ایرانی قیادت میں داخلہ اور خارجہ پالیسیوں میں کوئی اختلاف نہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…