جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

کویت میں مقیم 2200 فلپائنی تارکین ملک واپسی کے لیے تیار

datetime 12  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منیلا (این این آئی)کویت میں مقیم 2200 سے زیادہ فلپائنی تارکینِ وطن صدر روڈریگو ڈیوٹرٹ کی پیش کش پر وطن واپسی کے لیے تیار ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائن کے وزیر محنت سلویسٹر بیلو سوم نے بتایا کہ ہمیں جمعہ کو یہ مطلع کیا گیا تھا کہ کویت میں مقیم 2200 سے زیادہ فلپائنی وطن واپسی پر آمادہ ہیں۔ان میں بعض کے ویزوں کی میعاد ختم ہوچکی ہے اور انھوں نے استثنا کی درخواست کی ہے۔

بیلو کا کہنا تھا کہ ان دونوں فضائی کمپنیوں نے کویت سے فلپائنی ورکروں کی مفت واپسی کے لیے چارٹر پروازوں کا بندوبست کیا ہے اور قریباً پانچ سو فلپائنی ورکروں کی جلد منیلا واپسی متوقع ہے۔ان کے بہ قول حکومت واپس آنے والے تارکین ِ وطن کو روزگار دلانے کے لیے اقدامات کرے گی اور انھیں روزمرہ کا خرچہ مہیا کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اب متبادل مارکیٹوں کی جانب دیکھ رہے ہیں ۔

ان میں سے ایک چین اور روس بھی ہے تاہم انھوں نے اس کی مزید وضاحت نہیں کی ہے۔فلپائنی صدر نے کویت میں اپنے ملک کی ایک تارکِ وطن ملازمہ کی پْراسرار موت کے بعد وہاں کام کرنے والے فلپائنی شہریوں کو واپس بلانے کا اعلان کردیا تھا اور ملک کی دو نجی فضائی کمپنیوں فلپائن ائیر لائنز اور سیبی پیسیفک سے ان تارکینِ وطن کو 72 گھنٹے میں واپس لانے کی ہدایت کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…