سعودی عرب میں شہزادوں کی پرتعیش جیل بننے والا ہوٹل کھل گیا 56افراد ابھی بھی زیر حراست ،انہیں کہا منتقل کیا گیا ،جانئے

12  فروری‬‮  2018

ریاض(آن لائن) سعودی عر ب کے اس پرتعیش ہوٹل کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے جسے دو سو سے زیادہ شہزادوں اور امیر سعودی افراد کی لیے بطور جیل استعمال کیا گیا تھا۔ ریاض کے رٹز کارلٹن ہوٹل کی ریسپشن نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ فائیو سٹار ہوٹل کو اب مہمانوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

جنوری کے اختتام پر سعودی پروسیکیوٹر جنرل کے دفتر کی جانب سے جاری کی گئی تفصیل کے مطابق گرفتار شدگان سے ایک سو بلین ڈالر کی خطیر رقم واپس لی گئی ہے۔ابھی تک جن کو رہائی دی گئی ہے ان میں بااثر سعودی شہزادے الولید بن طلال، ایم بی سی ٹی وی کے چیف ولید الابراہیم اور شاہی کورٹ کے سابق سربراہ خالد الطویری بھی شامل ہیں پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر کے مطابق 56 افراد ابھی تک حراست میں ہی ہیں لیکن بعض رپورٹس کے مطابق ان افراد کو رٹز ہوٹل سے کہیں اور منتقل کر دیا گیا ہے۔سعودی عرب یہ ہائی پوفائل گرفتاریاں طاقتور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں بننے والی اینٹی کرپشن باڈی کے قیام کے بعد کی گئیں۔ابھی تک جن کو رہائی دی گئی ہے ان میں بااثر سعودی شہزادے الولید بن طلال، ایم بی سی ٹی وی کے چیف ولید الابراہیم اور شاہی کورٹ کے سابق سربراہ خالد الطویری بھی شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاید الابراہیم کے ساتھ ہونے والی ڈیل میں مشرق وسطی کی سب سے بڑی میڈیا کمپنی ایم بی سی میں ان کے شئیر کا کنٹرول بھی شامل ہے۔سعودی نیشنل گارڈ کے سربراہ میطب بن عبداللہ کو جنہیں کبھی بادشاہت کا مضبوط امیدوار بھی تصور کیا جاتا تھا گذشتہ برس نومبر میں ایک بلین ڈالر کی ڈیل کے تحت رہا کیا گیا تھا۔سابق شاہ عبداللہ کے 65 سالہ صاحبزادے گرفتار ہونے والے شہزادوں میں سب سے بااثر شہزادے سمجھے جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…