مجاہدین نے بھارتی فوجیوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا دیا،مودی سرکار نے بھی تصدیق کردی

12  فروری‬‮  2018

سرینگر/نئی دہلی(اے این این)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ پر ہفتہ کو مجاہدین کے حملے میں 10بھارتی فوجی ہلاک ہوئے ، بھارتی وزارت دفاع نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کو بھارتی وزارت دفاع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چار مسلح افراد ہفتہ 10 فروری کو علی الصبح جموں شہر کے مضافات میں واقع بھارتی فوج کے ایک انفنٹری کیمپ میں داخل ہو ئے اور داخل ہوتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 10بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ۔

وزارت خارجہ کے ترجمان راجیش کالیا کے مطابق ان چاروں حملہ آوروں کو بھی مار دیا گیا اور علاقے میں حملہ آوروں کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش کا آپریشن تاحال جاری ہے۔وزرات خارجہ کے بیان کے مطابق کم از کم حملہ آوروں اور بھارتی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں پانچ خواتین اور تین بچے شامل ہیں۔ ہلاک ہونے والا سویلین شخص ایک فوجی کا والد تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ آور مذکورہ کیمپ کے عقبی جانب سے داخل ہوئے اور اس کے رہائشی علاقے تک پہنچ گئے۔ راجیش کالیا کے مطابق حملہ آوروں کو چھوٹے سے علاقے تک محدود رکھنے اور اس علاقے سے فوجیوں کے خاندانوں کو نکالنے کی کوشش کے باعث یہ آپریشن 24 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ سنجوان فوجی کیمپ پر حملہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل دو خودکش حملہ آوروں نے 2006 میں اس کیمپ پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 12 فوجی ہلاک گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…