بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر پاکستان مخالف نعروں کے جواب میں مقبوضہ کشمیر اسمبلی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی،بھارتی پٹھوؤں کو شدید شرمندگی کاسامنا

datetime 10  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی) مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی آج پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے ہفتہ کو ہونے والے اجلاس کے دوران بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ارکان نے مقبوضہ وادی کے سنجوان آرمی کیمپ پر ہونے والے حملے کے معاملے پر ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے پاکستان مخالف نعرے بازی کی جس پر جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کے رکن اکبر لون نے پاکستان زندہ باد کے

نعرے لگا دیئے۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے اکبر لون کا کہنا تھا کہ میں سب سے پہلے مسلمان ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ بی جے پی ارکان کی جانب سے پاکستان مخالف نعروں پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے دیئے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے علاقے سنجوان میں ایک فوجی کیمپ پر حملے اور میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…