پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

دنیا بھر کے بد ترین ٹریفک جام والے شہر وں کی فہرست جاری،شہری 91 ، 91 گھنٹے ٹریفک جام میں پھنسے رہے، حیرت انگیز طورپر سب سے آگے پسماندہ ممالک نہیں بلکہ ترقی یافتہ ممالک کے شہرنکلے

datetime 10  فروری‬‮  2018 |

لاس اینجلس (این این آئی)امریکی کار سروس اورٹرانسپورٹ اینالسٹ کمپنی نے ٹریفک جام کے حوالے سے دنیا کے بد ترین شہر وں کی فہرست جاری کر دی جس میں امریکی شہر لاس اینجلس سرِ فہرست ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی نے دنیا بھر میں کئی مسائل پیدا کر دیئے ہیں اور ان مسائل میں ٹریفک کا مسئلہ بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔حال ہی میں امریکی کار سروس اورٹرانسپورٹ اینالسٹ کمپنی کی جانب سے دنیا کے ایسے شہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے جوٹریفک کی وجہ سے

شدید مسائل کا شکار ہیں۔فہرست کے مطابق امریکا کا شہر لاس اینجلس ٹریفک کے حوالے سے دنیا کا بد ترین شہر ہے جہاں گزشتہ برس 2017ء میں شہریوں نے ٹریفک جام میں 102 گھنٹے گزارے۔لسٹ میں دوسرے نمبر پر نیویارک اور ماسکو کے شہریوں نے 91 ، 91 گھنٹے ٹریفک جام میں پھنسے رہ کر گزارے۔فہرست میں ساوپاولو کے شہریوں نے 86، سانس فرانسسکو 79، بگوٹا 75 اور برطانوی دارالحکومت لندن کے باسیوں کے 74 جبکہ پیرس کے رہائشیوں کے 69 گھنٹے ٹریفک جام میں رْکے رہنے سے ضائع ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…