بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

افغانستان میں قتل عام،مسلسل حملوں کے بعد امریکہ کے صبر کا پیمانہ لبریز، بی 52لڑاکا طیاروں سے وحشیانہ حملے،شدید بمباری،بڑی تعداد میں ہلاکتیں

datetime 10  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغانستان میں متعین امریکی افواج نے موسم بہار کی آمد سے قبل ہی طالبان اور داعش کے ٹھکانوں پر ڈرونز کے ساتھ ساتھ اب بوئنگ بی باون سب سونک لڑاکا طیاروں سے بمباری میں شدت پیدا کر دی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملک کے شورش زدہ جنوبی اور شمالی خطوں میں معمول کے مطابق ڈرون حملوں کے ساتھ ساتھ اب اس بڑے جنگی طیارے کی پروازیں اور بمباری نمایاں ہوتی جا رہی ہیں، جو وہاں متعین امریکی افواج کے لیے

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیادہ جارحانی اور آزاد جنگی پالیسی کا ایک اور ثبوت ہے۔ دو تازہ حملے شمال مشرقی صوبہ بدخشان اور شمالی صوبہ جوزجان میں کیے گئے، جن میں حکومتی دعووں کے مطابق درجنوں عسکریت پسند مارے گئے۔ جوزجان کی صوبائی انتظامیہ کے ترجمان محمد رضا کے بقول ایک بی باون طیارے نے ان کے زیر انتظام درزاب نامی ضلع میں داعش کے شدت پسندوں کی آماجگاہ کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس حملے میں66جنگجو مارے گئے، جن میں ازبکستانی، چیچن اور عرب بھی شامل تھے۔نیٹو کے اعلامیے کے مطابق،حملوں کے دوران امریکی فضائیہ کے ایک بی باون طیارے نے طالبان کی جنگی پوزیشنز پر اہداف کو نشانہ بنانے والے چوبیس بم داغے، جو اس طیارے کی جانب سے ایک ریکارڈ ہے۔ افغانستان متعین نیٹو اور امریکی افواج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے ان حملوں کے تناظر میں مسلح باغیوں کو پیغام دیا کہ وہ کسی صورت بھی جنگ میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتے۔ کسی بھی ایسے دہشت گرد گروی کے لیے کوئی بھی محفوظ پناہ گاہ نہیں رہے گی، جو اس ملک کے لیے تباہی اور ضرر کا سبب ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…