پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

امریکا نے مزید ڈرونز اور لڑاکا طیارے افغانستان پہنچا دئیے

datetime 8  فروری‬‮  2018 |

کابل(این این آئی)عراق اور شام میں جنگ خاتمے کے بعد امریکانے پوری توجہ افغانستان پر مرکوز کرلی اور مزید فضائی جنگی ساز و سامان سمیت جاسوسی کے لئے مزید ڈرونز اور لڑاکا طیارے افغانستان پہنچا دئیے ۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتحادی فضائیہ کے میجر جنرل جیمز ہیکر نے کابل سے ویڈیو ٹیلی کانفرنس کے دوران کہا کہ عراق اور شام میں کامیابی کے بعد سینٹ کام نے باضابطہ طور پر افغانستان کو اپنی کوششوں کا مرکز

قرار دے دیا ہے اور فضائی جنگی اثاثے وہاں منتقل کرنا شروع کر دیئے ہیں۔جنرل ہیکر نے بتایا کہ اب اتحادی فوج کے پاس گزشتہ سال کے مقابلے میں جاسوسی کے لئے ایم کیو نائن ڈرونز کی تعداد 50 فیصد زیادہ ہوچکی ہے، جبکہ اے ٹن اور دیگر لڑاکا طیاروں کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے جس سے فوج کی طالبان کے ٹھکانوں کی نگرانی اور ان پر حملوں کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حملوں کے ذریعے طالبان پر دباو بڑھایا جائے گا تاکہ انہیں مذاکرات کی میز پر لایا جاسکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…