بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان کی مدد سے افغان طالبان کو مذاکرات پر آمادہ کیا جا سکتا ہے، امریکہ

datetime 7  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی نائب وزیر خارجہ جان سولی وان نے امید ظاہر کی ہے کہ افغان طالبان کو مذاکرات پر آمادہ کیا جا سکتا ہے، طالبان کے نمایاں دھڑے اس وقت مذاکرات پر راضی نہیں،انہیں آمادہ کرنے میں کافی وقت لگے گا تاہم بعض دھڑے اور افغان رہنما اس وقت بھی راضی ہیں،تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں سے پاکستان کی امداد بحال ہوسکتی ہے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ امید ہے پاکستان بھی افغان طالبان کو امن عمل میں شامل ہونے پر آمادہ کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔جون سلی ون نے سینیٹ کمیٹی برائے خارجہ کو کہا کہ پاکستان کی جانب سے تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں اور ٹھوس اقدامات کی صورت میں پاکستان کی امداد بحال کی جاسکتی ہے۔کابل حملے کے بعد امریکی صدر کی جانب سے طالبان سے مذاکرات نہ کرنے کے بیان کی وضا حت پیش کرتے ہوئے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ کا بیان دہشت گردی کے تناظر میں تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کے نمایاں دھڑے اس وقت مذاکرات پر راضی نہیں،انہیں آمادہ کرنے میں کافی وقت لگے گا تاہم بعض دھڑے اور افغان رہنما اس وقت بھی راضی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…