پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

شمالی کوریا کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی کامنہ توڑ جواب،چین نے اپنے خطرناک ترین ہتھیارکا کامیاب تجربہ کرلیا، حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر

datetime 6  فروری‬‮  2018 |

بیجنگ (این این آئی)چین نے زمینی میزائل دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ کرلیا۔چینی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے درمیانے فاصلے تک بیلسٹک میزائل کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل دفاعی نظام کا تجربہ کیا اس نے اپنے مقررہ اہداف حاصل کر لئے ہیں۔ وزارت دفاع کے مطابق یہ تجربہ دفاعی نوعیت کا تھا اور اس کا مقصد کسی خاص ملک تک میزائلوں کی رینج بڑھانا نہیں تھا۔چین کی جانب سے

یہ تجربہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا نے شمالی کوریا کی طرف سے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لئے جنوبی کوریا میں ’تھاڈ‘ نامی میزائل دفاعی نظام نصب کر رکھا ہے جس کو چین اپنی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیتا ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں بھی شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کو امریکا کے لئے خطرہ قرار دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…