بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستانی خاتون ایجنٹ انڈین ائیرفورس کے راز لے اڑی ، بھارتی افسر کو کیسے ٹریپ کیا، بھارتی میڈیا چیخ اٹھا، رازوں کی حفاظت پر معمور خفیہ ایجنسیاں سر پکڑ کر بیٹھ گئیں

datetime 3  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)خفیہ معلومات لیک کرنے پر بھائی ائیر فورس کا افسر گرفتار، معلومات پاکستان کی لڑکی ایجنٹ کودیتا رہا، بھارتی اخبار کا واویلا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی اخبار کی رپورٹ میں بھونڈا دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی ائیر فورس کا ایک سینئر افسر پاکستان کو خفیہ معلومات دینے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ائیر فورس کا

کیپٹن جس کا رینک آرمی کے کرنل کے برابر ہوتا ہے کہ مخصوص دستاویزات کی تصاویر لیتے اور پھر ان تصاویر کو میسیجنگ سروس وٹس ایپ کے ذریعے مبینہ طور پر لڑکی کو بھیجتے ہوئے پکڑا گیاہے۔ بھارتی حکام نے شک ظاہر کیا ہے کہ یہ لڑکی پاکستان میں موجود ایک جاسوسی گروپ کے لیے کام کر رہی ہے۔بھارتی تحقیقاتی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے افسر کو خاتون سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر ملی، جس کے بعد بھارتی افسر کو مبینہ طور پر ہنی ٹریپ کیا گیا،بھارتی افسر کے ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں ہونے کا شک بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ البتہ اس حوالے سے بھارتی افسر سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔بھارتی اخبار کی رپورٹ میں بھارتی ائیرفورس ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ بھارتی ائیر فورس کی سکیورٹی اور انوسٹی گیشن ٹیم نے معمول کے مطابق کاؤنٹر انٹیلی جنس سرویلنس میں ایک گروپ کیپٹن کو ممنوعہ ڈیوائس کے ذریعے مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پایا جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے اس قسم کے واویلے اور شور اس سے قبل بھی مچایا جاتا رہا ہے ، اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بھارت میں مرغی کا انڈہ گم ہونے کا الزام بھی پاکستان اور اس کی خفیہ ایجنسیوں پر دھر دیا جاتا ہے جو کہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے اپنی ناکامی کو چھپانے کی ایک کوشش ہوتی ہے۔

بھارت اس سے قبل کبوتروں کو بھی پاکستانی ایجنٹ قرار دے چکا ہے جس کی خبر بین الاقوامی میڈیا پر آنے سے اسے سبکی بھی اٹھانا پڑی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…